وسطی امریکا کے ملک میکسیکو میں منشیات کے دھندے سے منسلک گروہوں کے درمیان لڑائی میں کم و بیش 200 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ شمال مشرقی ریاست سنالووا میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔
ترک خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ شمال مغربی میکسیکو کے مبصر گروپ (اسٹیٹ پبلک سیکیورٹی کونسل ) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرتشدد واقعات 6 ستمبر کو شروع ہوئے۔ اب تک کم و بیش 200 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 226 لاپتا ہیں۔
سیکڑوں خاندانوں کو نقلِ مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ معاشی سرگرمیاں ماند پڑگئی ہیں جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے روزگار ہوچکے ہیں۔
5 جولائی کو سینالووا کارٹیل کے شریک بانی اسماعیل ”ایل میو“ زمباڈا گرفتار کرلیے گئے۔ اس کے بعد طاقت کے حصول کی کشمکش شدت پکڑچکی ہے۔
سینالوا کے شریک بانی ایل چاپو امریکی جیل میں ہیں۔ 70 سالہ زمباڈا کو امریکی ریاست ٹیکساس میں گرفتار کیا گیا ہے۔