چین نے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے دو چینی انجینئرز کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کے لیے ملکر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد کراچی میں جناح ٹرمینل دھماکہ کے بعد چینی تفتیشی ماہرین نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ وہ ان رپورٹس سے لاعلم ہیں کہ عسکریت پسند گروپوں کی جانب سے ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستانی حکام اگلے ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے دوران چینی شہریوں کی نقل و حرکت کو کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
ماؤ ننگ نے یہ بیان تین سیکیورٹی اہلکاروں اور ایک داخلی سیکیورٹی نوٹ میں پاکستانی حکام کی جانب سے اس فیصلے کے توثیق کرنے کے بعد دیا ہے۔
چینی سفارتخانے نے پیر کو دیئے گئے بیان میں حملے میں دو چینی شہریوں اور دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔
جس کے بعد کراچی میں جناح ٹرمینل دھماکہ کے بعد چینی تفتیشی ماہرین نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی جانب چینی ماہرین کو حملے سے متعلق بریفنگ دی گئی، دورہ کرنے والے وفد میں چینی سیکیورٹی افسران اور ماہرین شامل تھے۔
کراچی ائیر پورٹ حملہ: تفتیشی حکام نےحملہ آور سے منسلک ویڈیو حاصل کرلی
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ ماہرین نے دھماکے سے متاثرہ گاڑیوں اور اطراف کا معائنہ کیا، جبکہ چینی ماہرین نے دھماکےکی جگہ سے ملنے والے شواہد کا بھی جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ افسوس ناک واقعہ 6 اکتوبر کی رات کراچی ائیرپورٹ سنگل پر پیش آیا تھا، خودکش حملے میں دو چینی شہریوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
کراچی ایئرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر حملے کی تحقیقات میں اہم تفصیلات سامنے آگئیں
دو روز قبل کراچی ائیرپورٹ دھماکہ میں اہم پیش رفس بھی سامنے آئی تھی، تفتیشی حکام نے دوران تحقیقات خاتون سمیت 9 مشکوک افراد کو حراست میں لیا تھا جبکہ 6 نمبرز کا ڈیٹا بھی موصول ہوا ہے۔
ایئرپورٹ حملہ میں 2 چائینیز شہریوں کی ہلاکت پر وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ نے میتیں چائنا رخصت کرنے کی تقریب میں شریک کی۔
میتوں کو رخصت کرنے کی تقریب اولڈ ٹرمینل پر منعقد کی گئی، تقریب میں دونوں چائینیز کے جاں بحق ہونے پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر نے ہلاک چائنیز کے اہل خانہ اورچائینیز حکومت سے افسوس کا اظہار بھی کیا۔