Aaj Logo

شائع 10 اکتوبر 2024 06:49pm

چوہدری نثار علی خان پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئیر رہنما اعظ سواتی نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔

اعظم سواتی نے جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’مجھے معلوم ہوا ہے کہ چوہدری نثار علی خان پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، میں ملک کی ترقی اور قانون کی حکمرانی کے لیے انہیں پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتا ہوں، وہ ایک بااصول انسان ہیں۔‘

اعظم سواتی نے کہا کہ میں مصطفیٰ نواز کھوکھر اور مشاہد حسین سید کو بھی پی ٹی آئی میں آنے کی دعوت دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمان کو عقیدت کا سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے قانونی کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے اتنا بڑا قدم اٹھایا ہے۔

اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ میں وکلا کو شاباش دیتا ہوں جو آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے کردار ادا کررہے ہیں۔

Read Comments