Aaj Logo

شائع 10 اکتوبر 2024 03:41pm

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور بارش، سولر پینلز گرنے کے واقعات

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ مٹی کے غبار نے ہر چیز گرد آلود کردیا جبکہ متعدد علاقوں میں بارش بھی ہوئی ہے۔ آندھی کے باعث چھتوں پر رکھی سولر پینلز کی پلٹیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ملیر، لانڈھی، گلشن اقبال، گلشن معمار اور گلشن حدید میں آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ گلشن جوہر کے شمالی حصے اور سپر ہائی وے سے متصل علاقوں میں آندھی کی شدت اتنا زیادہ تھی کہ کئی بل بورڈز گر گئے۔

مقامی افراد کے مطابق خوفناک آندھی کے باعث متعدد گھروں کی چھت پر نصب سولر پینل کی پلیٹیں بھی اڑ گئی جبکہ مٹی نے گھروں کی ہر چیز کو اپنی پلیٹ میں لے لیا۔

گلشن اقبال کی ایک خاتون رہائشی ہاجرہ مقصود نے بتایا کہ شدید گرمی کا احساس تھا لیکن یکدم تیزی آندھی نے مٹی کا طوفان برپا کر دیا، چند منٹ بعد آندھی کا اثر بھی ختم ہوگیا لیکن ہر چیز مٹی آلود کرگیا۔

گلشن حدید میں تیزہواؤں اور بارش کے بعد متعدد درخت گرگئے۔ درختوں کے گرنے کےباعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔

Read Comments