کراچی کے پوش علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق فائربریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ پر قابو پر میں مصروف ہیں۔ ریسٹورنٹ کا بیرونی حصہ لکڑی کا ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔
ریسٹورنٹ کے سامنے والے حصے کی آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ جاری جاری ہے۔ ریسٹورنٹ کے پچھلے حصے میں اب بھی آگ لگی ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھوئیں کی وجہ سے آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا ہے، آگ لگنے کی اصل وجہ بتانا قبل از وقت ہے۔
فائر آفیسر ظفر خان نے میڈیا کو بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع ساڑھے بارہ بجے ملی اور فائر فائٹرز نے آگ پر تقریباً 80 فیصد قابو پا لیا گیا۔
اگرچہ اس وقت آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، تاہم حکام نے تصدیق کی ہے کہ اسے مزید پھیلنے سے روکنے کی کوششیں موثر تھیں۔ ریسٹورنٹ کی املاک کو کافی نقصان پہنچا، جس سے بہت سے سامان جلا کر خاکستر کردیا۔