فیصل آباد کے گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال میں دو سر والی 10 دن کی بچی کا کامیاب آپریشن کردیا گیا، ڈاکٹرز نے سرجری کے بعد دوسرا برین الگ کردیا۔
فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد کے رہائشی والدین کی 10 دن کی بچی کے پیدائشی طور پر 2 دماغ تھے۔ جسے چلڈرن ہسپتال لایا گیا جہاں نیورو سرجن ڈاکٹر فیصل کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے کامیاب آپریشن کیا۔
ڈاکٹر فیصل فیروز کا کہنا ہے کہ اضافی سر اور دماغ دھڑ سے جڑے سر سے چار گنا بڑا تھا، جسے کامیاب آپریشن کے بعد اضافی سر اتار دیا گیا، اور بچی بلکل صحت مند ہے۔
کامیاب سرجری پر بچی کے اہل خانہ خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ قابلیت کی تعریف کی جبکہ بچی کی جلد صحیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔