Aaj Logo

اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2024 02:22pm

بھارت کا جنگی جنون، جوہری طاقت سے چلنے والی حملہ آور آبدوزوں کیلئے منظوری

بھارت نے 5 ارب 40 کروڑ ڈالر کی خطیر لاگت سے جوہری طاقت سے چلنے والی دو حملہ آور آبدوزوں کے لیے منصوبوں کی منظوری دے دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق دو دفاعی عہدیداروں نے تصدیق کی کہ منصوبے پر 5 ارب سے زائد کی لاگت آئے گی۔

بھارت بحر ہند کے علاقے میں چین کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے پیش نظر اپنی فوج کو جدید بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ نے ابتدائی طور پر دو جوہری حملہ آور آبدوزوں کو بھارتی بحریہ میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔

واضح رہے کہ چین دنیا کی سب سے بڑی بحری قوت ہے جس کے پاس 370 سے زیادہ بحری جہاز ہیں، بھارت اسے اپنی سلامتی کے لیے تشویش کا باعث سمجھتا ہے جب سے 2020 میں ان کے ہمالیہ کی سرحد کے ساتھ جھڑپوں میں 24 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد تعلقات خراب ہو گئے تھے۔

روایتی ڈیزل سے چلنے والے کرافٹ کے مقابلے میں تیزجوہری آبدوز پرسکون اور پانی کے اندر زیادہ دیر تک قیام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کی وجہ سے ان کا پتہ لگانا زیادہ مشکل ہوتا ہے، جوہری طاقت سے چلنے والی حملہ آور آبدوزیں دنیا کے سب سے طاقتور بحری ہتھیاروں میں شمار ہوتی ہیں۔

جوہری طاقت سے چلنے والی حملہ آور آبدوزیں چین، فرانس، روس اور امریکہ ہی بناتے ہیں۔ بھارت، جس نے ماضی میں روس سے جوہری طاقت سے چلنے والی دو حملہ آور آبدوزیں لیز پر لی تھیں لیکن انہیں واپس کرنے کے بعد سے، دوسری لیز پر لینے کے لیے اس کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔

Read Comments