Aaj Logo

شائع 10 اکتوبر 2024 01:20pm

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب ڈینگی بخار میں مبتلا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا گزشتہ روز ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا تھا جبکہ ڈاکٹروں نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ڈینگی بخار کی وجہ سے آج اور کل چھٹی پر ہیں۔

Read Comments