Aaj Logo

شائع 10 اکتوبر 2024 12:47pm

بھارت میں انسانیت سوز واقعہ، دلت ہونا جرم بن گیا

بھارتی ریاست بہار کے مظفر پور ضلع میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جب ایک غریب مزدور کو سفاک باپ اور بیٹے نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 اکتوبر کو رنکو مانجھی نامی شخص دو دن کے کام کی تنخواہ لینے تشدد کرنے والے رمیش پٹیل کے پولٹری فارم پر گیا۔

رپورٹ کے مطابق رنکو کا اپنی اجرت کے مطالبے پر رمیش پٹیل، اس کے بھائی ارون پٹیل اور اور بیٹے گورو کمار نے مشتعل ہو کر رنکو کو مارا پیٹا، متاثرہ پر پیشاب کیا اور اس کے چہرے پر تھوکا۔

کی پیڈ موبائل کی چوری کا الزام: بدترین تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان چل بسا

رنکو مانجھی نے 8 اکتوبر کو اپنی شکایت میں ملزم کے خلاف ثبوت کے طور پر واقعے کی ایک ویڈیو پولیس کے ساتھ شیئر کی۔

لاہور: مالکن کا گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد، حالت غیر ہونے پر سڑک پر پھینک دیا

پولیس نے رنکو مانجھی کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔مظفر پور کے دیہی پولیس چیف ودھا ساگر نے اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رمیش پٹیل نے اجرت کے تنازعہ پر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور کے ساتھ انتہائی بد سلوکی کی۔ جس کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔

Read Comments