Aaj Logo

شائع 10 اکتوبر 2024 11:30am

ٹانک میں مسلح افراد کا پولیس وین پر حملہ، 2 اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں مسلح افراد کے پولیس وین پر حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس کے مطابق ٹانک کے علاقے تھانہ ایس ایم اے کی حدود پٹھان کوٹ کے قریب پولیس وین معمول کے گشت پر تھی کہ نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور متعدد اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے قریبی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی مذمت

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت کی، لواحقین سے اظہار تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادرجوانوں کوسلام پیش کرتے ہیں، کے پی پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں۔ پوری قوم خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے پوری قوم یکسو ہے۔

Read Comments