Aaj Logo

شائع 10 اکتوبر 2024 11:01am

ایران کا بڑی تعداد میں اسرائیلی ایف 35 لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ

ایران نے حالیہ اسرائیلی فوجی اہداف پر حملوں کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیل پر میزائل حملوں میں صیہونی حکومت کے ایف 35 لڑاکا طیارے بڑے تعداد میں تباہ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تہران میں ایک پرسی کانفرنس کے دوران ایرانی انقلابی گارڈز کے مشیر بریگیڈئیر جنرل ابراہیم جباری نے کہا کہ یکم اکتوبر کو ایران نے اسرائیلی حکومت کے خلاف جو میزائل فائر کیے ان میں سے 90 فیصد نے کامیابی کیساتھ اہداف کو نشانہ بنایا۔

پریس کانفرنس میں ابراہیم جباری کا کہنا تھا کہ ایرانی حملے میں کئی اسرائیلی ایف 35 لڑاکا طیارے ہم نے مار گرائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میزائل حملوں کے دوران سائبر اور الیکڑانک وارفیر حملوں کے ذریعے 90 فیصد میزائل نشانے پر لگے تھے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کی ایران کو سرپرائز حملے کی دھمکی

واضح رہے کہ ایران نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر 190 میزائل داغے تھے جس میں اسرائیل کی تین ائیر بیسز اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایران کی القدس فورس نے اسرائیل پر حملے میں 90 فیصد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا جب کہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران کے زیادہ تر میزائل تباہ کر دیے تھے۔

Read Comments