Aaj Logo

شائع 09 اکتوبر 2024 06:07pm

کراچی: نقلی پستول سے ڈکیتیوں کی نصف سینچری کرنے والے چچا بھتیجا گرفتار

کراچی میں ڈکیتیوں کی نصف سنچری کرنے والے چچا بھتیجے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

رضویہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ملزمان جاوید اور جعفر نقلی پستول سے ڈکیتی کرتے پکڑے گئے ۔

پولیس کے مطابق ملزمان نقلی پستول کے ذریعے دکان میں ڈکیتی کرنے گئے تھے کہ پولیس پہنچ گئی۔

کراچی: پولیس افسر کا بیٹا ڈکیت گینگ کا سرغنہ نکلا

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان اس سے قبل دس بارجیل جا چکے ہیں، ملزم کے بھتیجے اور بھانجے بھی ڈکیتیوں میں ملوث ہیں، پولیس کی گرفتار چچا بھتیجے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس نے ملزمان سے لوٹا ہوا سامان اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزمان اس سے قبل بھی 10 بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

کراچی: ڈکیتی کرنے والا وائٹ کرولا گینگ پولیس کی گرفت میں

ملزم جاوید کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ ڈکیتی میں بھتیجے اور بھانجے بھی ملوث ہیں، عزیز آباد، اسٹیل ٹاون، قائد آباد، ملیر اور لانڈھی سےگرفتار ہوکر جیل جاچکا ہوں۔

Read Comments