اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے کے باوجود اسٹے آرڈر دینے والے جج انعام اللہ کو معطل کردیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے جج انعام اللہ کی معطلی کے احکامات جاری کیے اور انہیں سینئر سول جج سے او ایس ڈی بنا دیا گیا۔
سینیئر سول جج انعام اللہ کو فوری طور پر ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر سول جج کے خلاف انکوائری کا بھی حکم دے دیا۔
سینئر سول جج انعام اللہ کے انکوائری افسر سیشن جج کامران بشارت مفتی ہوں گے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے آج سینئر سول جج انعام اللہ کو ہائیکورٹ طلب کیا تھا۔