Aaj Logo

شائع 09 اکتوبر 2024 03:02pm

خیبرپختونخوا حکومت کا کے پی ہاؤس اسلام آباد کو سیل کرنے کیخلاف عدالت سے رجوع

خیبرپختونخوا حکومت نے کے پی ہاؤس کو سیل کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے سیکرٹری ایڈمن کے ذریعے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی، جس میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی رینجرز، ڈی جی ایف آئی اے، سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد اور ڈائریکٹر بلڈنگ اینڈ کنٹرول سی ڈی اے کو فریق بنایا گیا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت کی پراپرٹی کے پی ہاؤس کو غیر قانونی طور پر سیل کیا گیا، جس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ گئے تو کہا گیا کہ متعلقہ فورم اسلام آباد ہائیکورٹ بنتا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ کے پی ہاؤس کو سیل کر کے سرکاری گاڑیاں تحویل میں لینے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے، خیبرپختونخوا ہاؤس کو فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے۔

اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس سیل، رہائشیوں کو کوارٹرز خالی کرنے کا حکم

خیبرپختونخوا ہاؤس کی مرمت نہیں کروائیں گے، بچوں کو وزٹ کروایا کریں گے، اسد قیصر

ذرائع کے مطابق ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا آج ہی درخواست مقرر کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے۔

Read Comments