Aaj Logo

شائع 09 اکتوبر 2024 02:51pm

ایک اور آئی پی پی نے کیپسٹی پیمنٹ معاہدوں سے دستبرداری پر آمادگی ظاہر کردی

وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) پر کام کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، میسرز اٹلس پاور، میسرز صبا پاور، میسرز روس پاور اور لال پیر پاور کے بعد ایک اور آئی پی پی کمپنی نے معاہدوں کو قبل از وقت ختم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل چار آئی پی پیز نے معاہدوں کو قبل از وقت ختم کرنے پر دستخط کردیئے تھے جبکہ حبکو کی جانب سے منگل یا بدھ کو اس پر عمل کیے جانے کا امکان تھا۔

اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بجلی معاہدوں سے متعلق حکومتی ٹاسک فورس اور آئی پی پیز کے مابین مذاکرات کے نتیجے میں حب پاور کمپنی بھی قبل از وقت معاہدہ ختم کرنے پر تیار ہوگئی ہے۔

حب پاور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا کل ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جبکہ لال پیر پاور کا بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اسی حوالے سے ہنگامی اجلاس آج ہو رہا ہے۔

چار آئی پی پیز نے کیپسٹی پیمنٹ معاہدوں سے دستبرداری کے معاہدے پر دستخط کردیئے

لال پیر پاور پلانٹ 362 میگاواٹ اور حب پاور کا 1200 میگاواٹ کا حامل پاور پلانٹ ہے۔ لال پیر پاور کمپنی اور حب پاور کمپنی نے اہم پیشرفت سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو خطوط کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ لال پیر پاور اور حب پاور کے بجلی معاہدے 2027 میں ختم ہو رہے ہیں۔

آئی پی پیز کیپسٹی چارجز پر مذاکرات کیلئے آمادہ - عوام کو ریلیف ملنے کا امکان

Read Comments