Aaj Logo

شائع 09 اکتوبر 2024 02:18pm

ہنگو میں گرلز اسکول کی چھت گرنے سے 11 طالبات زخمی

ہنگو کے ٹل گرلز ہائی اسکول میں ایک کلاس روم کی چھت گر گئی۔ حادثے میں11 طالبات زخمی ہوگئیں۔

زخمی طالبات کو ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو ہنگو منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

رائے ونڈ روڈ پر طلبا گروپوں میں لڑائی، طالبعلم جاں بحق

چھت گرنے کےحادثے پر قومی عمائدین اور عوام کا احتجاج جاری ہے۔

عمائدین کا کہنا تھا کہ سکول کی مکمل بلڈنگ مخدوش حالت میں ہے، جس سے کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔

علاقہ عمائدین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کواس بلڈنگ سے دور محفوظ جگہ منتقل کیا جائے۔

Read Comments