Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2024 01:37pm

کراچی والے گرمی سے بچاؤ کیلئے انتظامات کرلیں، محکمہ موسمیات کی پشیگوئی

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا، بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباو کے باعث درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔

شہر قائد میں گرمی کی یہ تازہ لہر اگلے 4 سے5روز کے درمیان جاری رہنے کا امکان ہے۔

عوام تیاری کرلیں، ملک کے بیشتر مقامات پر بارش ہونے والی ہے

پیر کو کراچی کا درجہ حرارت 37.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکادڑ کیا گیا۔ ہوامیں نمی کا تناسب 36فیصد رہا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت26 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات کی ہیشن گوئی کے مطابق بحیرہ عرب ممیں زیر اثر نظام کے تحت اگلے 4 سے 5 دن کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ درجہ حرارت 38 سے40 ڈگری کے درمیان رہے گا۔ ہوا کا رخ زیادہ تر شمال مغرب کی جانب رہے گا۔

Read Comments