Aaj Logo

شائع 09 اکتوبر 2024 09:56am

اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، پہلی بار 86 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے نیا سنگ میل عبور کرلیا، 100 انڈیکس پہلی بار 86 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 380 سے زائد پوائنٹس ہوا، جس کے ساتھ 100 انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار 86 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 753 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 85 ہزار 663 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

ماہرین اس تیزی کی وجہ مثبت معاشی اشاریوں اور تیل اور گیس کے شعبے میں بھاری خریداری کو قرار دے رہے ہیں۔

اپنی پوسٹ مارکیٹ رپورٹ میں، بروکریج ہاؤس Topline Securities نے کہا کہ یہ اضافپ بانڈ کی پیداوار میں کمی اور افراط زر میں متوقع نمایاں کمی کی وجہ سے ہوا، جس نے مارکیٹ میں امید کی لہر کو جنم دیا اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو راغب کیا۔

منگل کو 448 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 193 میں اضافہ، 194 میں کمی جبکہ 61 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

گزشتہ روز مارکیٹ میں 4 سو 46 کمپنیز کے 84 کروڑ 87 لاکھ شیئرز میں کاروبار کیا گیا، جس میں سے 2 سو 17 کمپنیز کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 1 سو 67 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جبکہ 62 کمپنیز کے شیئرز میں استحکام رہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز بھی اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 810 پوائنٹس اضافے سے 83 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Read Comments