Aaj Logo

شائع 09 اکتوبر 2024 09:03am

عارف والا میں بدبخت بیٹے نے ماں کی جان لے لی

پنجاب کے شہر عارف والا میں بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کردیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ عارف والا کے گاؤں 15 ای بی میں پیش آیا، جہاں بدبخت بیٹے کے ہاتھوں حقیقی ماں قتل ہوگئی، ملزم نے سوئی ہوئی ماں نور الہٰی پر اینٹوں سے حملہ کیا جبکہ لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

تھانہ رنگ شاہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Read Comments