شیر افضل مروت کو زہر دیئے جناے کی خبروں پر خوگد پی ٹی آئی رہنما کا بیان سامنے آگیا۔
انھوں نے سوشل میڈیا پر زیر گردش زہر خونی کی خبریں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری بیماری کو بہانے کے طور پر پھلایا گیا، میں نے ہمیشہ خان کی رہائی، آئین اور جمہوریت کی بالا دستی کے لئے احتجاج پر زور دیا ہے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ مجھے شرمند گی ہے کہ جب ورکز اور پاکستانیوں نے ہمت باندھی تو میری صحت نے اجازت نہیں دی کہ میں احتجاج میں شرکت کر سکوں اس ہمت کو دیکھنے کے لئے میری انکھیں ترس گئیں تھیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے بعد جس طرح قوم کو ڈرایا گیا تھا اس کے بعد حال ہی میں ہونے والے دھرنے میں عوام کی ہمت کا یہی خواب میں نے دیکھا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جب اسلام آباد پولیس نے ہمیں گرفتار کیا، 8 دن ان کی تحویل کے بعد رہائی ملی تو مجھے مختلف بیماریوں نے گھیر لیا ان بیماریوں پر سوشل میڈیا پر زہر خونی کی خبریں زیر گردش ہیں، لیکن میں جگر کی بیماری سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلہ ہوں زہر خوانی کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہیں۔