وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ علی امین کی فلاپ سٹوری پر اسکے اپنے لوگ یقین نہیں کررہے ہیں آپ لوگ کنویں کے مینڈک ہیں اس سے باہر نہیں نکلنا چاہتے۔
لاہور میں عظمی بخاری نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گینگ آف کالا چور“کا چیلا پارٹی کارکنوں میں ”مظلوم بچہ“بننے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔ علی امین کی فلاپ سٹوری پر اسکے اپنے لوگ یقین نہیں کررہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نوازشریف کے بھائی وزیراعظم ہیں اور بیٹی وزیراعلی پنجاب ہیں، نوازشریف کے بغض میں جلتے آپکا لیڈر اڈیالہ جیل میں پہنچ گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہر ہفتے پنجاب اور وفاق پر چڑھائی کرنے کی بجائے اپنے صوبے کی عوام پر رحم کھائیں، اگر صوبہ چلانے کے قابل نہیں ہیں تو پختونخواہ کی جان چھوڑیں۔