Aaj Logo

شائع 08 اکتوبر 2024 06:51pm

طبیعات کا نوبل انعام مصنوعی ذہانت کے گاڈ فادر کے نام

رواں برس (2024) کے نوبل انعام برائے طبیعات مصنوعی ذہانت کے گاڈ فادر مانے جانے والے طبیعات دان نے اپنے ساتھی کے ساتھ جیت لیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رواں سال طبیعیات کے شعبے میں بھی شعبۂ طب کی طرح دو سائنس دانوں کو نوبل انعام دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال طبیعیات کے شعبے میں نوبیل انعام دو سائنس دانوں جان جے ہوپ فیلڈ اور جیفری ای ہنٹن کو دیا گیا ہے۔

امریکی سائنس دان ہوپ فیلڈ اور ان کے ساتھ برطانوی و کینیڈین سائنس دان جیفری ای ہنٹن کو مصنوعی عصبی نظام کی مشین لرننگ دریافت اور ایجادات پر نوبیل انعام سے نوازا گیا ہے۔

فزکس کا یہ انعام رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کی طرف سے دیا گیا ہے، نوبل انعام جیتنے والوں کو 1.1 ملین ڈالرز کی انعامی رقم سے نوازا گیا ہے جسے دونوں سائنس دانوں کے درمیان برابر برابر تقسیم کیا جائے گا۔

Read Comments