کراچی ائیرپورٹ کے سگنل پر دھماکہ، 9 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا،تفتیشی حکام نے جیو فینسنگ مکمل کرکے شواہد فرانزک کے لیے بھجوا دیئے، تاحال خودکش حملے کا مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا۔
تفتیشی حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد فارنزک کے لیے بھجوائے گئے ہیں اور دوران تحقیقات میں خاتون سمیت 9 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
حکام کا بتانا ہےکہ جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ بھی مکمل کر لی گئی ہے جس کے بعد 6 مشکوک نمبرز کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے جب کہ حملہ آورکے پاس حملے کے وقت موبائل فون نہیں تھا۔
حکام کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا روٹ بھی مل گیا ہے، حملہ آور دھماکے سے قبل بھی ائیر پورٹ سگنل سےگزرا تھا۔
کراچی ایئرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر حملے کی تحقیقات میں اہم تفصیلات سامنے آگئیں
حکام کا مزید بتانا ہے کہ حملے میں متاثرہ 16 گاڑیوں کی مکمل تفصیلات حاصل کرلی ہیں، کرائم سین کو جلد کلیئر کردیا جائے گا مگر حملے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا۔
افسوس ناک واقعہ 6 اکتوبر کی رات کراچی ائیرپورٹ سنگل پر پیش آیا تھا، خودکش حملے میں دو چینی شہریوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے تھے۔