بالی وڈکے کامیاب فلم ساز اور کئی بلاک بسٹر فلموں کے ہدایت کارسنجے لیلا بھنسالی کی زندگی مشکلات سےبھر پوررہی ہے۔ انہیں بچپن سے ہی نامساعد حالات کا سامنا رہا ہے۔ لیکن انہوں نے ہار ماننے کی بجائے اپنے بچپن کی مشکلات کو ہی اپنی طاقت بنا لیا۔ اس کاانکشاف انہوں نےایک انٹرویو میں کیا۔ جس میں انہوں نے خود کو ملعون اور خوش قسمت اور کامیاب اور ناکام انسان قرار دیا۔
سنجے لیلا بھنسالی کا بچپن مصیبتوں میں گزرا ہے۔ جس کا ذکر وہ پہلے بھی کئی بار کر چکے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نےاپنے اس مشکل دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ چھوٹی چھوٹی جگہوں پر ڈانس کرتی تھی۔ آج ان کی ہیروئنوں کے پاس مہنگے اور قیمتی سیٹ ہیں۔
سلمان خان سے شادی کی خواہش مند لڑکی کو اربازخان کا دلچسپ جواب
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سنجے نے بتا یا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میں نے دکھوں میں جنم لیا ہے۔ میں نے ایک چھوٹے سے گھر میں آنکھ کھولی۔ ایک ایسے باپ کے گھر پیدا ہوا۔ جو اپنے پیچھے ادھورےخواب چھوڑ گیا اور اس نے مجھےکس بھی فلم ساز سے زیادہ ہمت اور حوصلہ دیا۔
رپورٹ کا کہنا ہے کہ بھنسالی نے مزید کہا کہ میں ایکی ملعون انسان بھی ہوں اور خوش قسمت بھی۔ میں بہت کامیاب بھی رہا ہوں اور ناکام بھی اور یہی تضاد مجھے زندگی میں آگے کی طرف لے جاتا ہے۔
بھسالی نے اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میری ماں ایک ڈانسر تھی اور چھوٹی چھوٹی جگہوں پر ڈانس کرتی تھی۔ اس کے برعکس میری ہیروئنیں مہنگے ماحول میں مہنگےلباس کو پہن کر ڈانس کرتی ہیں۔ مجھے جب بھی کسی صدمے کاسامنا ہوا اس نے مجھے زندگی میں ایک قدم اور آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔اس نے میری فٓلم سازی کو تقویت بخشی آج میں خود کو ایک سمجھدار اور میچور انسان کے روپ میں دیکھتا ہوں۔