Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2024 08:37pm

کاروباری روز کے دوسرے دن اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے آج کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 513 پوائنٹس کے اضافے سے 85 ہزار 423 پر آ گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 84 ہزار 910 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ماہرین اس تیزی کی وجہ مثبت معاشی اشاریوں اور تیل اور گیس کے شعبے میں بھاری خریداری کو قرار دے رہے ہیں۔

اپنی پوسٹ مارکیٹ رپورٹ میں، بروکریج ہاؤس Topline Securities نے کہا کہ یہ اضافپ بانڈ کی پیداوار میں کمی اور افراط زر میں متوقع نمایاں کمی کی وجہ سے ہوا، جس نے مارکیٹ میں امید کی لہر کو جنم دیا اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو راغب کیا۔

منگل کو 448 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 193 میں اضافہ، 194 میں کمی جبکہ 61 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

گزشتہ روز مارکیٹ میں 4 سو 46 کمپنیز کے 84 کروڑ 87 لاکھ شیئرز میں کاروبار کیا گیا، جس میں سے 2 سو 17 کمپنیز کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 1 سو 67 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جبکہ 62 کمپنیز کے شیئرز میں استحکام رہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز بھی اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 810 پوائنٹس اضافے سے 83 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدپڑھیں:

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس پہلی بار 84 ہزار 9 سو 10 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Read Comments