Aaj Logo

شائع 08 اکتوبر 2024 11:25am

کراچی میں واٹر ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 2 بھائی جاں بحق

کراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، حادثےمیں 2 بچے جاں بحق جبکہ بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق دونوں بچے اور زخمی بچہ آپس میں سگے بھائی تھے، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

جاں بحق بچوں کی شناخت 10 سالہ طحہ اور 9 سالہ محمد شاہ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں کی شناخت 8 سالہ بابر اور 25 سالہ ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، حادثے سے متعلق مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

کراچی میں ماڈل کالونی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق بچے کالا پل ہزارہ کالونی کے رہائیشی تھے، ورثا 9 سالہ طحہ اور 10 سالہ محمد شاہ کی لاش لے کر آبائی علاقے روانہ ہوگئے، تدفین خیبر پختونخواہ کے علاقے دربن میں کی جائے گی۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 8 سالہ ارحم بابر کی پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں اور سر پر چوٹ آئی جبکہ زخمی بچے کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی ہے، اسی طرح 25 سالہ ابراہیم کو بھی شدید چوٹیں آئی ہیں۔

Read Comments