Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2024 09:59am

کراچی سے ’را‘ کا جاسوس گرفتار، نیپال کے راستے بھارت جاتا رہا

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے دشمن ملک کی انٹیلی جینس ایجنسی را کے جاسوس محمد سلیم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق گرفتار ملزم سے ہینڈ گرینڈ، راکٹ لانچر، اسلحہ، مختلف محکمہ جات کے سروس کارڈ اور پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم مختلف اوقات میں پاکستان سے انڈیا کاسفر بذریعہ نیپال کرتا تھا، ملزم کے قبضہ سے منوڑہ اور چائنا پورٹ کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوس ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

Read Comments