Aaj Logo

شائع 07 اکتوبر 2024 11:39pm

گنڈاپور کی گمشدگی پر پی ٹی آئی روکرز کا حوصلہ ٹوٹ گیا، وزیردفاع

وزیردفاع خواجہ آصف نے علی امین گندا پور کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے لاپتہ ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے ورکرز کا حوصلہ ٹوٹ گیا وہ رونے لگے

وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ اب پی ٹی آئی کے ورکرز سوشل میڈیا پر احتجاج کررہے ہیں، پہلے دن ہی کہہ دیا تھا کہ گنڈاپور دو نمبر کام کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ گنڈاپور گاڑی کی ڈگی میں دامن کوہ منال ریسٹورنٹ سے ہوتا ہری پور میں داخل ہوا۔۔۔رات عمر ایوب کے گھر بسر کی اور صبح بھنگڑا ڈال کر اسمبلی پہنچ گئے۔

Read Comments