گورنر ہاؤس کراچی میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ایک بڑے عوامی اجتماع میں پاکستانی اداکارہ یشما گل نے شرکت کی اور اسلامک اسکالر سے اپنی زندگی کی کچھ پوشیدہ حقیقت کا زکر کیا تھا۔
اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال و جواب کے سیشن میں یشما نے اپنا سوال پوچھا، جس کے جواب میں ذاکر نائیک نے ان کی دین کی طرف واپسی کی تعریف کی۔ تاہم، ان کے جواب سے لوگوں میں یہ تاثر پیدا ہوا کہ یشما گل نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
اجتماع کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد، یشما گل نے انسٹاگرام پر وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اداکاری نہیں چھوڑی۔ کہ وہ اب بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور بطور اداکارہ کام کر رہی ہیں، سوال کے دوران مائیک میں مسائل کی وجہ سے ان کی بات ٹھیک طرح سے نہیں پہنچ سکی، جس سے غلط فہمی پیدا ہوئی۔
ذاکر نائیک کے جواب کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی گفتگو کے جواب میں، یشما نے کہا کہ انہوں نے ذاکر نائیک کو ٹوکنا مناسب نہیں سمجھا اور اس واقعے پر معذرت بھی کی کہ اگر ان کی کسی بات سے کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہوں۔