Aaj Logo

شائع 07 اکتوبر 2024 06:26pm

پی ٹی آئی احتجاج کے شرکا میں سرکاری گاڑیوں کی تقسیم کا انکشاف

پشاور میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں کے شرکاء میں سرکاری گاڑیوں کی تقسیم کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

آج نیوز کو موصول ہونے والے تفصیلات کے مطابق درجنوں گاڑیاں وئیر ہاؤس اور محکمہ ایکسائز سے لیکر سی ایم ہاوس میں جمع کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سی ایم ہاوس سے گاڑیاں احتجاج کے لئے پی ٹی آئی ورکرز کو دی گئیں جس میں مختلف ماڈل کے 52 گاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

سیکرٹری ایکسائز فیاض علی شاہ کے مطابق گاڑیاں قانون کے مطابق ایڈمنسٹریشن کو دی گئی ہیں جس کے بعد ایڈمنسٹریشن نے گاڑیاں سی ایم ہاوس کے حوالے کی گئیں۔

Read Comments