Aaj Logo

شائع 07 اکتوبر 2024 05:21pm

لیاری میں 6 منزلہ مخدوش عمارت خطر ناک قرار

Welcome

کراچی میں لیاری کمہارواڑہ روڈ پر6 منزلہ عمارت میں دراڑیں پڑنے کے واقعہ کی اطلاع پر ایس بی سی ای افسران، ضلعی انتظامیہ اور پولیس موقع پرپہنچ گئی۔

ایس بی سی ای ٹیکنیکل کمیٹی نےعمارت کوپر خطر ناک قرار دےدیا، پولیس نے عمارت کو خالی بھی کروا دیا ہے۔

مذکورہ عمارت کےساتھ ایک اور غیرقانونی عمارت کی تعمیر جاری پے جس پر بلڈر کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیونکہ کھدائی کےباعث متاثرہ عمارت کی بنیادوں کونقصان پہنچا ہے۔

پولیس نے عمارت سےمتصل سڑکوں کوبند کر دیا ہے۔

Read Comments