Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2024 06:54pm

اسپیس اسٹیشن پر پھسنی سنیتا ولیمز خلا سے کیسے ووٹ کاسٹ کریں گی؟

گزشتہ کئی ماہ سے خلا میں پھسنی امریکی خلا باز سنیتا ولیمز امریکی صدارتی انتخابات میں ’خلا سے‘ ووٹ کاسٹ کر تاریخ رقم کریں گی۔

خیال رہے سنیتا ولیمز ساتھی خلاباز بوچ ولمور کے ساتھ اسٹار لائنر کے تکنیکی مسائل کے باعث آئی ایس ایس پر ہی پھنسے ہوئے ہیں۔

امریکی خلا بازوں بوچ ولمور اور سنیتا ولیمز کو رواں سال 6 جون کو 8 روزہ خلائی مشن پر بھیجا گیا تھا جن کی واپسی سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ فروری 2025 تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) پر ہی ٹھہریں گے۔

سنیتا ولیم اس وقت آئی ایس ایس کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں، جو کہ اب زمین کی سطح سے تقریباً 400 کلومیٹر اونچائی سے اپنا ووٹ کاسٹ کریں گی۔

کئی ماہ سے خلا میں پھنسی سنیتا کا ’دنیا میں پریشان‘ ہونے والوں کیلئے دلچسپ پیغام

رپورٹ کے مطابق خلا میں خلانورد کے لیے ووٹنگ کا عمل سنہ 1997 سے شروع ہوا تھا، جب ٹیکساس لیجسلیچر نے ناسا کے خلابازوں کو عرش سے ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کا ایک بل منظور کروایا تھا۔

اگرچہ سنیتا ولیمز پہلی خلاباز نہیں جو اونچائی سے ووٹ ڈالیں گی، اس سے قبل دو امریکی خلابازوں ڈیوڈ وولف اور کیٹ روبنز نے میر اسپیس اسٹیشن سے ووٹ ڈالا تھا۔ سال 2020 میں روبنز نامی خلا باز نے بھی انتخابات میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) سے ووٹ دیا تھا۔

اسپیس اسٹیشن پر پھنسے خلابازوں کو واپس لانیوالے جہاز میں بھی خرابی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ووٹنگ کے لیے مکمل شدہ بیلٹ پیپر ناسا کے خلائی نیٹ ورک اور سیٹلائٹ سسٹم کے ذریعے سفر کرے گا۔ پھر اسے نیو میکسیکو میں وائٹ سینڈز ٹیسٹ کی سہولت میں گراؤنڈ اینٹینا پر بھیجا جائے گا۔ اور آخر میں ان کا ووٹ محفوظ طریقے سے ہیوسٹن میں مشن کنٹرول سینٹر میں منتقل کر دیا جائے گا۔

ہیوسٹن پہنچنے کے بعد سنیتا ولیمز کا بیلٹ پیپر مقامی الیکشن آفس بھیجا جائے گا۔

Read Comments