Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2024 02:35pm

’مال مفت دل بے رحم‘، پی ٹی آئی مظاہرین کی چاکلیٹ کنٹینر لوٹنے کی ویڈیو

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف مقامات پر گزشتہ تین روزسے پی ٹی آئی کا احتجاج جاری تھا۔ اس کے دوران پی ٹی آئی کارکنان قافلوں کی صورت میں خیبر پختونخوا سے اسلام آباد ڈی چوک پہنچے۔

پی ٹی آئی مظاہرین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن ایک کنٹینر سے چاکلیٹ کے پیکٹ اٹھا کر لے جارہے ہیں۔

کیا ہوگیا ہے اس ملک کو! ڈاکٹر ذاکر نائیک کا اسٹیج چھوڑنے کی ویڈیو پر وضاحت

مقامی صحافی جانب سے ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بیان کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخواہ سے نکلنے والے قافلے برہان انٹرچینج کے نزدیک پہنچے تو وہاں کے راستوں کو کنٹینرز کھڑے کر کے بند کر دیا گیا تھا۔

جب پی ٹی آئی کے ورکرز نے کنٹینرز ہٹانا شروع کیا تو ایک کنٹینر چاکیٹ سے بھرا ہوا تھا۔ چاکلٹ دیکھتے ہی کارکنان نےچاکلیٹس کا کنٹینرلوٹ لیا۔ ویڈیو میں کارکنان کو چاکلیٹس کے ڈبوں سے بھرے کارٹنز اٹھاکر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

Read Comments