انناس کا ذائقہ دیگر پھلوں کے مقابلے میں قدرے مختلف ہوتا ہے۔ کھٹا میٹھا انناس نہ صرف مزیدار ہوتاہے، بلکہ یہ غذائی اعتبار سے بھی صحت بخش ہے۔ اکثر لوگ انناس کھانے سے گریز کرتے ہیں اس کی ایک بڑی وجہ اس کٓے کھانے کے بعد ہو جانے والی گلے کی خراش ہے۔
کئی بار انناس کھانے کے بعد گلے میں خراش اور کھانسی محسوس ہونے لگتی ہے۔ اور اس خراش سے بچنے کے لیے اکثر افراد اسےنہیں کھانا بہتر سمجھتے ہیں۔
کھٹا میٹھا انناس نہ صرف مزیدار ہوتاہے، بلکہ یہ غذائی اعتبار سے بھی صحت بخش ہے
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انناس کھانے کے کچھ اصول ہوتے ہیں۔ جس پرعمل کر کے بغیر کسی خراش کے انناس کا بھر پور ذائقہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انناس سے ہونے والی گلے کی اہم وجہ برومیلین اینزائم ہے۔
یہ انزائم بہت فائدہ مند ہے۔اور اس کی وجہ سے معدے میں پروٹین کو ہضم کرن آسان ہو جاتا ہے۔ کیونکہ برومیلین پروٹین تورنے کو کام کرتا ہے
جسم میں زخم یا سوجن کی صورت میں انزائم سے کافی آرام ملتا ہے۔ اسی طرح اننار کھانے سے جوڑوں کے درد،اور وزن کوکم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
انناس کو کھانےکی صورت میں گلے کی خراش کو روکنے کے لیےنمک بے حد مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ دراصل نمک برومیلین انزائم کو غیر فعال کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ نمک کی مدد سے انناس کی مٹھاس بھی بڑھ جاتی ہے۔
انناس کا چھلکا اتار کر اسے کاٹ لیں۔اور اسے نمکین پانی میں پوری رات بھگودیں۔ اگلے دن جب ا سے کھایا جائے گا تو اس کے کھانے سے گلے اور زبان میں درد نہیں ہوگا۔ اور مٹھاس بھی ملے گی۔