بٹگرام کی سب جیل میں زیر حراست 20 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محمکہ داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بٹگرام کی سب جیل کے سپرنٹنڈنٹ شہریار پر 20 سالہ قیدی صدف نے ریپ کرنے کا الزام عائد کیا ہے، جس کے بعد سپرنٹنڈنٹ جیل شہریار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
بعد ازاں جیل کے سپرنٹنڈنٹ شہریار کو فوری طور پر معطل کر کے ان کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
اسکول پرنسپل کی بھائی کے ساتھ ملکر 5 طلبہ سے جنسی زیادتی
دوسری طرف سرکاری اسپتال نے لڑکی سے زیادتی کی تصدیق کر دی ہے۔
ڈی پی او بٹگرام کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ شہریار نے مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ہے، تاہم جیل سپرنٹنڈنٹ کو معطل کرکے اس کے خلاف محکمانہ انکوائری کی جارہی ہے۔