Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2024 04:45pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے ملکی تاریخ رقم کردی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے نئی عبوری حد عبور کر لی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج سارا دن تیزی دیکھی گئی، سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی کے باعث شہیئر کی خریداری کا رجحان رہا۔

ایک موقع پر انڈیکس 85 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا، ساتھ وقفہ وقفہ سے پرافٹ ٹیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 13 سو 78 پوائنٹس اضافے سے پہلی بار 84 ہزار 9 سو 10 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں آج 4 سو 46 کمپنیز کے 84 کروڑ 87 لاکھ شیئرز میں کاروبار کیا گیا، جس میں سے 2 سو 17 کمپنیز کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 1 سو 67 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جبکہ 62 کمپنیز کے شیئرز میں استحکام رہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز بھی اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 810 پوائنٹس اضافے سے 83 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Read Comments