Aaj Logo

شائع 06 اکتوبر 2024 07:52pm

وفاق نے ڈی چوک احتجاج میں خیبرپختونخوا کی سرکاری املاک کے استعمال پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی

وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ڈی چوک احتجاج میں خیبرپختونخوا کی سرکاری املاک کے استعمال پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو کہ احتجاجی ریلی میں سرکاری املاک کے استعمال کے بارے میں تحقیقات کرے گی۔

مذکورہ کمیٹی ایڈیشنل سیکرٹری رفعت مختار، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے منیر مسعود، گریڈ 20 کے آئی بی آفسر پر مشتمل ہوگی جو صوبائی حکومت کے وسائل اور سرکاری افراد کے استعمال کی تحقیقات کرے گی۔

گنڈاپور کی بازیابی کیلئے 24 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن، احتجاجی پی ٹی آئی کارکنان خیبرپختونخوا اسمبلی میں داخل

وفاقی محکمہ داخلہ نے کمیٹی کو سات دن کے اندر تحقیقاتی رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محسن نقوی کی وزیراعظم کو اسلام آباد پر بریفنگ: ’صورتحال تیزی سے معمول کی طرف لوٹ رہی ہے‘

اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کمیٹی ان باتوں کی نشاندہی کرے گی کہ 4 اور 5 اکتوبر کو دھرنے کیلئے کونسی سرکاری گاڑیاں لائی گئیں، احتجاجی ریلی میں شریک سرکاری گاڑیوں کی تعداد کتنی تھیں، ریلی میں سرکاری گاڑیاں لانے کی اجازت کس نے دی تھی اور وہ اعلیٰ آفسرز کون تھے جنہوں نے اآمادگی ظاہر کی کہ حتجاجی ریلی میں سرکاری املاک کو استعمال کیا جائے۔

Read Comments