اگر آپ کا فون بجے اور اسکرین پر آپ ہی کی تصویر نظر آئے تو اس کی طرف ہرگز نہ دیکھیں، ورنہ آپ اپنا تمام بینک بیلنس اور پرسنل ڈیٹا کھو بیٹھیں گے۔
شہریوں کو لوٹنے کیلئے آئے روز نئے نئے طریقے سامنے آرہے ہیں، اور ان میں حالیہ اضافہ سائبر کرائمز میں دیکھنے میں میں آیا ہے۔
سائبر کرمنلز جدید طریقے اپناتے ہوئے بنا آپ کو کانوں کان خبر ہوئے بینک اکاؤنٹ اور تمام جمع پونجی کا صفایا کر جاتے ہیں۔
اس کیلئے کئی طریقے اپنائے جاتے ہیں، جن میں سے ایک کا ذکر یہاں کیا جارہا ہے۔
اگر آپ کے پاس کوئی فون آئے اور اسکرین پر آپ ہی کی تصویر نمودار ہو تو خطرہ ہے کہ آپ کو آپ کی کمائی سے محروم کیا جا سکتا ہے۔
ایسی صورت میں اگر آپ اپنی تصویر کو دیکھیں گے تو ایسا لگے گا جیسے آپ سیلفی لے رہے ہوں۔
لیکن آپ نے نہ تو اسکرین کی طرف دیکھنا ہے نہ ہی کال یس کر کے بات کرنی ہے، چند گھنٹیاں بجنے کے بعد فون خود بند ہو جائے گا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قسم کی کالیں تین یا چار ڈیجٹس پر مشتمل نمبر سے آ سکتی ہیں، آپ جیسے ہی کال ریسیو کریں گے پیچھے بیٹھا مجرم آپ کی تصویر لے لے گا، یعنی آپ کے چہرے کی شناخت حاصل کر لے گا، اور پھر اگر بات کریں گے تو آپ کی آواز کو ریکارڈ کر لے گا۔
اس کے بعد سائبر مجرم آپ کے سیل فون کو بلاک کر دے گا اور آپ کے فون میں موجود ڈیٹا کو استعمال کرے گا۔
حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ سائبر کرائم کرنے والے اس طرح آپ کے موبائل سے آپ کے دوستوں کو ویڈیو کال کر سکتے ہیں، جس میں آپ ہی کی ویڈیو نظر آئے گی، اور اس طرح وہ بھی دھوکا کھائیں گے۔