Aaj Logo

شائع 06 اکتوبر 2024 07:13pm

بھارت کا معروف ڈرامہ ’سی آئی ڈی‘ اچانک کیوں بند کیا گیا، وجہ سامنے آگئی

سی آئی ڈی کو بھارت میں کرائم پیٹرول کی طرح غیر معمولی مقبولیت سے ہم کنار ڈراما سیریز ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ سی آئی ڈی کو پاکستان میں بھی لوگ بہت شوق سے دیکھتے تھے۔

20 سال تک ٹیلی کاسٹ والی اس ڈراما سیریز کو 6 سال قبل اچانک بند کردیا گیا تھا۔ سی آئی ڈی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار شیواجی ساٹم نے اس سیریز بندش کے بارے میں بتایا ہے۔

اس کامیاب ڈراما سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار کا کہنا ہے کہ پروڈیوسر اور چینل کے درمیان اختلافات اس کامیاب شو کو لے ڈوبے۔

شیوجی ساٹم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارا مقابلہ کون بنے گا کروڑ پتی سے تھا۔ کبھی کبھی ہماری ٹی آر پی یعنی ریٹنگ کم بھی ہو جاتی تھی مگر ایسا تو ہر شو کے ساتھ ہوتا ہے۔

شیواجی ساٹم کا کہنا تھا کہ چینل نے شو کا وقت بھی بدل دیا تھا۔ ایسا لگتا تھا جیسے ناظرین کو اس شو سے جان بوجھ کر دور کیا جارہا تھا۔

فائر ورکس پروڈکشن کا یہ شو 1998 سے 2018 تک چلتا رہا۔ اے سی پی پردیو من کے ساتھ ساتھ ابھیجیت اور فریڈرکس بھی عوام کے پسندیدہ کردار تھے۔

Read Comments