Aaj Logo

شائع 06 اکتوبر 2024 05:59pm

جنوبی اسرائیل کے شہر بیئرشیبا میں فائرنگ، خاتون ہلاک، 8 افراد زخمی

جنوبی اسرائیل کے شہر بیئرشیبا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک خاتون ہلاک اور آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ ایک عورت شدید زخمی ہوئی ہے جس کی حالت نازک بتائی جارہی تھی، بعدازاں وہ دم توڑ گئی، ماندہ آٹھ افراد کو مقامی اسپتالوں میں علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے ایلیٹ یونٹ کے 25 افسران اور اہلکار ہلاک

حزب اللہ ملیشیا نے دعوٰی کیا ہے کہ جب سے اسرائیل نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں میں زمینی کارروائیاں شروع کی ہیں تب سے اب تک اسرائیلی فوج کے ایلیٹ یونٹ کے 25 افسران اور اہلکار ہلاک کیے جاچکے ہیں۔

حزب اللہ ملیشیا کے اس دعوے کے جواب میں اسرائیل نے اب تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ پندرہ دنوں کے دوران اسرائیل کو خاصا جانی نقصان پہنچا ہے تاہم اس نے اس حوالے سے خبریں لیک ہونے سے روکنے پر خاص توجہ دی ہے۔

ایک بیان میں حزب اللہ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت اور میڈیا نے جانی نقصان چھپانے پر بہت محنت کی ہے۔ چند ہلاکتوں کا اعتراف کیا گیا تاہم چند روز میں یہ بات سب پر واضح ہوجائے گی کہ در حقیقت کتنے لوگ حزب اللہ کے حملوں میں مارے گئے ہیں۔

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کے پہلے دن حزب اللہ نے 30 سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کا دعوٰی تھا تاہم اسرائیل نے 8 ہلاکتیں تسلیم کی تھیں اور کہا تھا کہ چند فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ہفتے کو اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا تھا کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی، غربِ اردن اور جنوبی لبنان میں 38 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ اس کی تفصیلات جاری کرنے سے گریز کیا گیا۔

Read Comments