Aaj Logo

شائع 06 اکتوبر 2024 11:17am

پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 2 بچیوں سمیت 6 افراد جاں بحق

پنجاب کے مختلف شہروں کوٹ ادو اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مختلف ٹریفک حادثات میں 2 بچیوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں تونسہ بیراج موڑ پر تیز رفتار کار نے رکشے کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور اور 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہوگیا۔

حکام کے مطابق جاں بحق خواتین اور بچے کی تعلق وہاڑی سے بتایا جاتا ہے، لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کو اسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جھنگ روڈ پر تیز رفتار بس رکشے پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں 2 کمسن بچیاں جاں بحق اور3 افراد زخمی ہوگئے۔

Read Comments