Aaj Logo

شائع 06 اکتوبر 2024 10:42am

بائیڈن نے میری بیوی کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر فرمائش کردی تھی، بورس جانسن

سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے 2021 میں برطانیہ کے دورے کے دوران برطانوی طیارہ بردار بحری جہاز پر سفر کرنے سے انکار کردیا تھا جس کی انہوں نے وجہ بھی بتائی۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق بورس جانسن نے کارن وال میں جی سیون سربراہی اجلاس سے قبل بائیڈن کے ساتھ اپنی ملاقات سے متعلق بتایا۔ جانسن کی کتاب ’‘ Unleashed ’‘ کے ایک اقتباس کے مطابق جانسن اور ان کے معاونین نے اس وقت حیرانگی کا اظہار کیا جب 78 سالہ جو بائیڈن نے بحری جہاز پر سوار ہونے سے انکار کیا۔

جانسن کی کتاب میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن کے عملے نے ہمیں بتایا کہ وہ بہت سے امور کی وجہ سے ہمارے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز پر سوار نہیں ہوں گے۔ اس چیز نے ان کی فٹنس پر بہت سے سوالات اٹھائے۔ تاہم سابق برطانوی وزیر اعظم نے ایک اور پہلو کو بھی بیان کیا۔ وہ یہ ہے کہجو بائیڈن بورس جانسن کی اہلیہ کیری سے تھوڑے سے متاثر ہوگئے تھے۔ کیری اس وقت 33 برس کی تھیں۔

بورس جانسن کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی اہلیہ جِل بائیڈن کے ہمراہ سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ جو بائیڈن نے مذاق میں کہا کہ وہ اور کیری (بورس جانسن کی اہلیہ) ساحل سمندر پر اکیلے چہل قدمی کے لیے نکل سکتے ہیں۔

جانسن کی کتاب میں جو کچھ بیان کیا گیا ہے اس کے مطابق بائیڈن نے کیری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہیں آپ اور میں ساحل سمندر پر چلتے ہیں اور اس آدمی کو یہاں چھوڑ دیں؟ اس وقت جل بائیڈن کی آنکھوں میں حیرت کے آثار دکھائی دیے۔

Read Comments