Aaj Logo

شائع 05 اکتوبر 2024 10:28pm

پی ٹی آئی احتجاج: 120 افغان باشندے سمیت 564 افراد گرفتار کئے گئے، محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے 120 افغان باشندے سمیت 564 افراد گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ کے پی کے 11 پولیس اہلکاربھی پکڑے گئے ہیں جن کے پاس سے ماسک، شیل اور ربربلٹس برآمد ہوئے، محسن نقوی نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ کے خلاف بھی سخت کارروائی کا عندیہ دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار پولیس کو مظاہرے میں استعمال کیا گیا، ہم انکوائری کر کے وزیراعلی کو رپورٹ جمع کرائیں گے، 2 دن سے لاش کی حسرت کرنے والوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں، ان لوگوں کے یہ ارمان پورے نہ ہوسکے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے 120 افغان باشندے سمیت 564 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، پرتشدد واقعات میں اسلام آباد میں 31 اسلام آباد اور پنجاب پولیس کے 75 اہلکار زخمی ہوئے ہیں

ڈی چوک پر بلوائیوں کیساتھ ملکر حملوں میں ملوث پختونخوا پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

محسن نقوی نے مزید بتایا کہ ابھی سینٹورس تک علاقہ کلیئر ہے، رات تک علاقہ کلیئر کردیں گے، اسلام آباد کے شہری 2 دن سے اذیت کا شکار رہے، ان سے معزرت چاہتا ہوں۔

’گنڈاپور کے پی ہاؤس سے گاڑی کی ڈگی میں چھپ کر فرار‘

وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈی چوک پر پہنچ کر دھرنا دینا ان کا ٹارگٹ تھا، ان کی کوشش تھی کہ 17 تاریخ تک رہیں اور ایس سی او کانفرنس خراب ہو، یہ تماشہ نہیں ہوسکتا کہ روز روز اسلام آباد پر دھاوا بولیں

Read Comments