امریکی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ”ایپل“ آئی فون کی سستی ترین سیریز ”ایس ای“ کا نیا اور چوتھا ماڈل جلد لانچ کرنے جا رہی ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ ”دی ورج“ کے مطابق بلوم برگ کے صحافی مارک گُرمین کا دعویٰ ہے کہ ایپل بڑی تبدیلوں کے ساتھ نیا آئی فون ”ایس ای 4“ 2025 کے آغاز میں لانچ کرے گا۔
مارک گرمین کے مطابق اس نئے کم بجٹ آئی فون میں ٹچ آئی ڈی کو ختم کرکے فیس آئی ڈی متعارف کروائی جائے گی اور ساتھ ہی ساتھ ”ایپل انٹیلی جنس“ یعنی ایپل کی مصنوعی ذہانت کی صلاحیتیں بھی موجود ہوں گی۔
نیا آئی فون ایس ای 4 اگر ایپل کی مصنوعی ذہانت کو استعمال کرے گا تو اس کی پرفارمنس کا معیار کافی اچھا ہوگا کیونکہ لوکل آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے فیچرز استعمال کرنے میں ریم کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے۔
ہواوے کا مہنگا ترین فون خریدنے کے خواہشمند صارفین خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے
ایک اور اہم اور بڑی تبدیلی جو ایس ای 4 ماڈل میں کیے جانے کا امکان ہے وہ یہ ہے کہ اس میں ایپل کے فلیگ شپ فونز کی طرح فُل سکرین ڈسپلے دیا جائے گا اور یہ فون آئی فون 14 کے ڈیزائن کی طرح ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ آئی فون ”ایس ای“ ایپل کی سب سے چھوٹی ڈیوائس ہے، جسے آئی فون 8 کے بعد بنایا گیا تھا۔ اس کی پیمائش 4.7 انچ ہے، اور یہ واحد آئی فون ہے جس میں موٹے بیزلز اور ایک ٹچ آئی ڈی ہوم بٹن شامل ہوتا ہے۔
تاہم اب یہ امکان ہے کہ آئی فون ایس ای کے نئے ماڈل میں فل سکرین آنے سے ٹچ آئی ڈی ہوم بٹن ختم ہو جائے گا، جس کی جگہ فیس آئی ڈی لے لے گی۔ ساتھ ہی ساتھ اس نئے ڈسپلے کی پیمائش 6.06 انچ تک ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
واٹس ایپ کا وہ فیچر جس سے آپ کی نجی تصاویر غیر محفوظ ہیں
ابھی تک کی معلومات کے مطابق آئی فون ایس ای 4 میں معمول کے مطابق استعمال کی جانے والی ایل سی ڈی کی جگہ او لیڈ سکرین لگائی جائے گی۔
ویب سائٹ میک رومرز کے مطابق اگر کیمرہ کی بات کی جائے تو ایس ای 4 ماڈل میں 12 کی بجائے 48 میگا پکسل کا سنگل بیک کیمرہ شامل ہونے کا امکان ہے۔
ممکنہ طور پر ایپل کی مصنوعی ذہانت سے لیس اس نئے ماڈل میں ایپل کی اے 18 چپ شامل کی جا سکتی ہے اور اس فون کی ریم 8 جی بی تک ہوگی۔
دوسری جانب نیا آئی فون ایس ای 4 فائیو جی موڈیم چپ کے ساتھ آئے گا اور اس میں 3279 ایم اے ایچ کی بیٹری دیے جانے کا امکان ہے۔
مصنوعی ذہانت کتنے وسائل کھاتی ہے، 100 الفاظ کی قیمت 3 بوتل پانی
اس فون کی قیمت کا ذکر کیا جائے تو ابتدائی قیمت 429 امریکی ڈالر سے شروع ہو سکتی ہے۔