سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کے لیے 7 بینچ تشکیل دے دیا گیا، نظر ثانی درخواست 11 اکتوبر کو ساڑھے 11 بجے سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی اسپیشل بینچ سماعت کرے گا، 3 رکنی اسپیشل بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔
بینچ نمبر ایک جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جسٹس نعیم اختر افغان اورجسٹس شاہدبلال حسن پر مشتمل ہوگا۔
بینچ نمبر دو جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسیپر مشتمل ہوگا۔
بینچ نمبر تین جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا۔
بینچ نمبر چار جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہراور جسٹس عرفانسعادت خان پر مشتمل ہوگا۔
بینچ نمبر پانچ جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ملکشہزاد احمد خان پر مشتمل ہوگا۔
بینچ نمبر چھ جسٹس حسن اظہر رضوی جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا۔
بینچ نمبر سات جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پرمشتمل ہوگا۔
ججز کمیٹی نے آئندہ ہفتے کے لیے ججز روسٹر جاری کر دیا۔