ملک بھر میں آسمان سے باتیں کرتی سونے کی قیمت میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 600 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر کم ہوکر 2653 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا 1800 روپے مہنگا ہوا تھا۔