Aaj Logo

شائع 05 اکتوبر 2024 05:03pm

چاہت فتح علی خان کی نئی قوالی سے کون بہرا ہوا؟ پاکستانی اداکار کی پوسٹ وائرل

سوشل میڈیا پر اپنے بے سُرے و بے تُکے گانوں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے اعلان کیا کہ جلد ہی ان کی ایک قوالی ریلیز ہونے والی ہے۔

چاہت فتح علی خان کے حالیہ اعلان پر پاکستان کے معروف اداکار آغا علی دلچسپ ردِ عمل دیا ہے۔

چاہت فتح علی خان کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ ’تیری مست نظروں سے اللہ بچائے‘، یہ میری قوالی ہے جو بہت جلد ان کے مداحوں کی سماعتوں کی نذر ہونے والی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس کے کچھ بول بھی گنگنائے۔

مذکورہ ویڈیو کے سامنے آتے ہی جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کی لائن لگ گئی وہیں آغا علی نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اسے شیئر کر کے دلچسپ ردِ عمل دیا۔

آغا علی نے چاہت فتح کی جانب سے قوالی ریلیز کرنے کے بیان پر لکھا کہ ’کوئی بات نہیں چاہت صاحب، یہ بھی سہہ لیں گے آپ خوش رہیں بس، دنیا چاہے بہری ہوجائے‘۔

Read Comments