Aaj Logo

اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2024 05:10pm

لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بھی فوج طلب

پنجاب حکومت نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بھی فوج طلب کر لی۔

پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے فوج تعینات کرنے کی استدعا کی تھی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاق کو پاک فوج کی تعیناتی کے بارے میں مراسلہ لکھ دیا۔

دستاویزات کے مطابق صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے فوج تعینات کرنے کی استدعا کی تھی، حکومت نے صوبے کے چھ اضلاع میں پاک فوج کو طلب کرلیا۔

دستاویزات کے مطابق پاک فوج حساس عمارتوں، ائیر پورٹس سمیت اہم عمارتوں کا کنٹرول سنبھالے گی، محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاق کو پاک فوج کی تعیناتی کے بارے میں مراسلہ لکھ دیا۔

مزیدپڑھیں:

اسلام آباد میں تعینات فوج کو صورتحال کشیدہ ہونے پر تمام اختیارات استعمال کرنے کی اجازت

’وزیراعلیٰ کے پی ساری لائنز کراس کر رہے ہیں‘، وزیر داخلہ نے سخت کارروائی کی وارننگ دیدی

محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے، حکومت نے لاہور میں رینجرز کی تین کمپنیاں طلب کی ہیں، لاہور کی حدود میں آنے والے ائیر پورٹس، ائیربیسسز اور دیگر اہم مقامات پر رینجرز تعینات ہوگی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ لاہور میں فوج بھی طلب کی جاسکتی ہے، رینجرز نے شہر کا گشت شروع کردیا ہے۔

Read Comments