Aaj Logo

شائع 05 اکتوبر 2024 11:54am

شمالی وزیرستان: خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خوارجی ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 5 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان کےعلاقے اسپن وام میں آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقےاسپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے دوران 6 خوارجی مارے گئے۔

شہدامیں لیفٹیننٹ کرنل محمدعلی شوکت، نائیک محمداللہ، لانس نائیک اخترزمان، لانس نائیک شاہداللہ، لانس نائیک یوسف علی اورسپاہی جمیل احمد شامل ہیں۔

علاقے میں ممکنہ خوارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہیدکا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید نے سوگواران میں اہلیہ اور تین بیٹے چھوڑے۔

30 سالہ لانس نائیک محمد اللہ شہید کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔ لانس نائیک محمد اللہ شہید نے پاک فوج میں 13 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔لانس نائیک محمد اللہ شہید نے اہلیہ غمگسار چھوڑی۔

30 سالہ لانس نائیک اختر زمان شہید کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے۔ لانس نائیک اختر زمان شہید نے 10 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سر انجام دیا۔ لانس نائیک اختر زمان شہید نے اہلیہ سوگوار چھوڑی۔

29 سالہ لانس نائیک شاہد اللہ شہید کا تعلق ضلع ٹانک سے ہے۔لانس نائیک شاہد اللہ شہید نے 7 سال پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں۔ لانس نائیک شاہد اللہ شہید نے سوگواران میں اہلیہ چھوڑی۔

31 سالہ لانس نائیک یوسف علی شہید کا تعلق لوئر اورکزئی سے ہے۔ لانس نائیک یوسف علی شہید نے 11 سال تک پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔لانس نائیک یوسف علی شہید نے غمگساروں میں اہلیہ چھوڑی۔

26 سالہ سپاہی جمیل احمد شہید کا تعلق ضلع سوات سے ہے۔سپاہی جمیل احمد شہید نے پانچ سال تک پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں۔ سپاہی جمیل احمد شہید نے اہلیہ سوگوار چھوڑی۔

Read Comments