معروف اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک آج کراچی کے باغ جناح پولو گراؤنڈ میں خطاب کریں گے۔ اس خطاب کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ذاکر کی کراچی آمد پر ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلیے خصوصی پلان جاری کیا ہے۔
تقریب کے دوران ایوان صدر روڈ، فوارہ چوک سے کھجور چوک تک ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔
اقلیتی وزیر کا جبری تبدیلی مذہب کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر کا جواب
شاہین کمپلیکس سے آنے والے ٹریفک کو ضیاالدین احمد روڈ اور پی آئی ڈی سی چوک کی طرف بھیجا جائے گا۔
علاوہ ازیں شاہین کمپلیکس سے آنیوالے ایم آر کیانی چوک سے زینب مارکیٹ جاسکیں گے، اسی طرح زینب مارکیٹ سے آنے والی ٹریفک فوارہ چوک سے شاہراہ فیصل جا سکے گی اور سندھ کلب چوک میٹروپول سے فوارہ چوک تک دونوں اطراف نو پارکنگ زون ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجتماع کے شرکا کے لئے دو مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، ٹریفک پولیس نے عوام کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک 10 دن کے دورے پر کراچی میں موجود ہیں۔
شہرِ قائد میں ان کی 7 سے 10 اکتوبر تک نجی ملاقاتیں طے ہیں جس کے بعد وہ 11 اکتوبر کی صبح کراچی سے لاہور روانہ ہو جائیں گے۔